وزارتِ داخلہ نے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ مانگ لیے

وزارتِ داخلہ نے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ مانگ لیے

وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی۔ جس کے لیے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 50 لاکھ روپے گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے۔ ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات کی کوویڈ 19 کی اشتہاری مہم کیلئے مالی وسائل فراہم کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ کی پاکستان کواٹرز کی لیز میں توسیع کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔