ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دو اہم فیصلوں کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے انڈونیشیا کی باتک ائیر کو پاکستان کیلئے ائیر سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن کی سمری پر باتک کو سرکاری ائیر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دیدی گئی۔ باتک ائیر کراچی اور لاہور کیلئے ہفتہ وار 07 پروازیں شروع کرے گی۔ باتک ائیر پاکستان کیلئے بی 737 اور اے 320 طیارے استعمال کرے گی۔
وفاقی کابینہ نے سیکریٹری تحفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا۔ ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہورہے تھے۔ یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سر انجام دینگے۔