عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا ہے ۔ سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے رات گئے شیخ رشید کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا ، سابق صدر اور ان کے اہل خانہ کو خطرے سے دوچارکردیا گیا ہے ، شیخ رشید کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا جائےگا ۔ پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔