ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس بابر ستار نے کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لاجر بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شوکاذ نوٹس جاری کرنے کو درست قرار دے دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی پارٹی فنڈنگ کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔