بانی پی ٹی آئی واہلیہ کیخلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ

بانی پی ٹی آئی واہلیہ کیخلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ
کیپشن: Toshakhana written decision
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے   توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14سال قید کا حکم دےدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس بغیر کسی شک کے ثابت کر دیا، عمران اور بشریٰ کو نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے تھری، فور، سکس اور سیون کے تحت 14، 14 سال قید اور 787 ملین روپے کا الگ الگ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 1573.72 ملین کا مالی فائدہ حاصل کیا، دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے،دونوں مجرمان نے فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا،استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنےمیں کامیاب رہی،  جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور ہوگا۔