پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی
کیپشن: PTI Intra party election
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی، الیکشن عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کے لئے پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا اور انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سوشل میڈیاپر بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی ہوگئے ہیں، انتخابات عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی وجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی ممبران نے عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن موخر کروانے کی درخواست کی تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات عام انتخابات کے بعد ہونگے۔

Watch Live Public News