صحت کارڈ کن افراد کو ملے گا؟

صحت کارڈ کن افراد کو ملے گا؟
لاہور ( پبلک نیوز) صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کائونٹر کو فعال کردیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا پنجاب کے ہرشہری کے لئے قومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ صحت کارڈ صرف فیملی سر براہ کو ملے گا۔ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ پنجاب کے ہرشہری کے لئے قومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ 37 لاکھ 28 ہزارگھرانوں کے سربراہان کو یہ کارڈ ملےگا۔ فیملی کےافراد دس لاکھ روپے تک علاج کروا سکیں گے۔ صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اس سال محکمہ صحت میں 25 ہزار ملازمتوں پربھرتی کے لئے اشتہار دینے جا رہے ہیں۔ پندرہ ہزار ملازمتوں کا اشتہار پہلے ہی دے چکے ہیں۔ اپوزیشن کو اور تو کوئی خامی نہیں ملی، صحت کارڈ کےرنگ پر ہی اعتراض کر دیا۔ یہ کارڈ صرف تحریک انصاف کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے ہے۔ نوازشریف کو بھی صحت کارڈ ملے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا نے پھر سے سراُٹھایا ہے۔ اومی کرون کی شدت گو کم ہے لیکن یہ تیزی سے پھیلاتا ہے۔ لاہور میں اس کی شرح پر تشویش ہے۔ محکمہ صحت پہلے ہی ایمرجنسی ڈیکلیئر کر چکا ہے۔ اومی کرون کے ابتک شہر میں 57 کنفرم جبکہ 20 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔