ن لیگ نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

ن لیگ نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا اسپیکر کے بجائے وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نمبر پورے نہ ہونے پر مسلم لیگ ن نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق بندے توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کی تبدیلی کے نام پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے بجائے وزیراعلی پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔