اسلام آباد: دسمبر میں ملکی برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان اپنی برآمدات تین ارب ڈالرز تک ماہانہ کرسکتا ہے۔ گوہر اعجاز نے بتایا کہ ملکی برآمدات کو 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے، ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارے میں 5 ارب 81 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی۔