سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر کے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے بری خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کےصارفین کی ٹوئٹ پڑھنے کے لئے عارضی طور پر حد مقرر کرتے ہوئے، ایلون مسک نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ ان کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی پالیسی کے تحت بلیو ٹک والے تصدیق شدہ اکاؤنٹس اب چھ ہزار ٹوئٹس روزانہ پڑھ سکیں گے جب کہ ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے تحت غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس صرف 6 سو ٹوئٹ ہی پڑھ سکیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت ٹویٹر پر آنے والے نئے صارفین کے لیے ٹویٹ پڑھنے کی حد صرف 300 ٹوئٹس تک ہوگی۔