حکومت عمران خان کے بیانات کا سختی سے نوٹس لے

حکومت عمران خان کے بیانات کا سختی سے نوٹس لے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے حالیہ بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کرے۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کی افواج اور جوہری پروگرام کے بارے میں بات کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔ یہ شخص ہر مرتبہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا جبکہ 1998ء میں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو جوہری قوت بنایا۔ عمران خان نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے بارےمیں پہلی بار بات نہیں کی بلکہ ایسی باتیں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے اب پاک فوج سے متعلق کوئی بات کی تو انھیں ہم جیسے محب وطنوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج سپہ سالار آپ کیساتھ نہیں تو وہ میر جعفر اور میر صادق ہو گئے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بھی مثبت پہلوئوں سے ہمیشہ فوج پر تنقید کی لیکن عمران خان جیسا کام کبھی نہیں کیا۔ پاک فوج ہماری سرحدوں کی رکھوالی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر پشاور میں چھپے بیٹھے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔