”علی حیدر گیلانی نے اقبال جرم کر لیا ہے“

”علی حیدر گیلانی نے اقبال جرم کر لیا ہے“
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی پریس کانفرنس ایک اقبال جرم کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی سچائی تسلیم کر لی ہے اور اس کی پریس کانفرنس ایک اقبال جرم ہے۔اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے۔اس سلسلہ میں ہمارے سنیئر رہنماوں کی اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ویڈیو کے محرکات کا جائزہ لیا ہے اور ہم الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس جمع کرا رہے ہیں ٗصبح تک یہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔ معلوم نہیں کہ ڈسکہ کے لیے رات کوالیکشن کمیشن کیسے کھلا تھا لیکن اب مکمل طور پر بند ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی دلیل کو ویڈیو لیک نے غلط ثابت کر دیا ہے۔حفیظ شیخ ووٹوں میں بہت آگے ہیں۔اب یہ قانون کی عملداری کا سوال ہے۔یوسف رضا گیلانی کو اعتراف جرم کے بعد نا اہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کوئی نہ کوئی افسر یہاں پر موجود ہونا چاہیے تھا۔پورے ملک میں کہرام ہے۔شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آفر کی تھی کہ الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کرنا چاہیے۔پی ڈی ایم کی قیادت کا کوئی اخلاق ہے ہی نہیں۔اخلاقی طور پر آپ کیسے ووٹ خرید سکتے ہیں؟۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔