لاہور:خاتون پرسرعام پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی

لاہور:خاتون پرسرعام پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی
کیپشن: لاہور:خاتون پرسرعام پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی

ویب ڈیسک: لاہور میں کیولری گراؤنڈ کے قریب خاتون پرسرعام پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی، خاتون کی حالت تشویشناک، میوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ریسکیو 1122حکام کا کہنا ہے کہ کیولری گراؤنڈ سے ایک خاتون کو جلانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچی ہے۔

ریسکیو1122  حکام کا کہنا ہے کہ کالر کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے راہگیر عورت کو آگ لگا دی۔ پیٹرول چھڑک کر خاتون کو آگ لگائی گئی۔

ریسکیو1122 حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون تقریبا 70 فیصد جل گئی ہے۔ خاتون کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خاتون کی شناخت شمائلہ زوجہ سخاوت علی عمر 28 سال معلوم ہوئی۔

اے ایس پی ڈیفنس  کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون نے خودکشی کی کوشش کی یا کسی نے آگ لگائی تفتیش کر رہے ہیں۔ خاتون کےاہل خانہ کی تلاش بھی جاری ہے،معاملے کے اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

Watch Live Public News