شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: Rescue operation of Pakistan Army continues to help tourists trapped in heavy snowfall

ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام، چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری جاری ہے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں۔  

پاک فوج کی جانب سے برفباری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

گزشتہ روز سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں شدید برفباری سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے متحرک ہیں۔ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔

Watch Live Public News