اکثریت کی بنیاد پر مخالفین کو کچلنے کی پالیسی نہیں چلے گی،امیرمقام

03:24 PM, 2 Mar, 2024

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا، انتہائی افسوناک بات ہے یہ پورے صوبے کے عوام کی توہین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام کے ہمراہ پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر صوبیہ شاہد ایم پی اے اور دیگر عہدیدار موجود ہیں،صوبائی اسمبلی میں دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا، انتہائی افسوناک بات ہے یہ پورے صوبے کے عوام کی توہین کی گئی۔

امیر مقام نے کہا کہ خاتون کےاحترام کو پامال کرنے کے لئے چن چن کر غنڈے لائے گئے،سیاسی معاملات کو دشمنی کا مسئلہ کیوں بناتے ہیں،اپوزیشن کا وجود برداشت نہیں کیا جا رہا،زیادہ لوگوں کے لانے کی تحقیقات اور دہشت گردی کے مقدمات ہونے چاہیے،پورا صوبہ اور عوام کی بدنامی ہوئی،شرقی تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دی ہے،دوہرا معیار اپنا رکھا ہے خواتین کی نشستوں کا مطالبہ کررہے ہیں،واقعے کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عددی اکثریت کی بنیاد پر مخالفین کو کچلنے کی پالیسی نہیں چلے گی،اب گالم گلوج کا وطیرہ بدلنا ہوگا،ایف آئی اے کے پاس تحقیقات کے لئے جائیں گے،ویڈیوز دیکھی جائیں ہم بھی تعاون کریں گے،واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،اسمبلی میں جو ہوا کسی دوسری اسمبلی میں کبھی نہیں دیکھا،پولیس حکام اور عدلیہ سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ایف آئی آر نہیں ہوتی تو وفاقی ایجنسیوں کے پاس جائیں گے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ الٹی میٹم کی بجائے وزیراعلی اپنا پروگرام دیتے تو بہتر ہوتا۔صوبے کی عوام کی بدقسمتی کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں وہ گالم گلوج کررہے ہیں،اپوزیشن میں رہتے ہوئے صوبے کے لئے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

مزیدخبریں