کون ہوگا نیا وزیراعظم؟ PTI اور PMLN کے بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے

کون ہوگا نیا وزیراعظم؟ PTI اور PMLN کے بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے
کیپشن: PTI & PMLN
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے انتخابات میں کچھ گھنٹے باقی، تحریک انصاف کی قیادت سرگرم ،عامر ڈوگر کا جے یو آئی کی اعلی قیادت سے رابطہ، عمرایوب کے لئے ووٹ مانگ لیا ، دوسری جانب لیگی وفد نے وزیر اعظم کے انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان سے باقاعدہ حمایت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا،عامر ڈوگر نے جے یو آئی کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا اور عمرایوب کے لئے ووٹ مانگ لیا ،عامر ڈوگر نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے بھی رابطہ کیا اور اختر مینگل کا وزیر اعظم کے امیدوار کو ووٹ کے لٰئے قائل کرنے کی کوششیں کیں۔

اپنے موقف میں عامر ڈوگر نے کہا کہ امید ہے آپ ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں گے، سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابطہ میں محمود خان اچکزئی کا بھی اہم کردار ہے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں سے ملاقات کی، ن لیگ کے وفد میں احسن اقبال،  خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم رہنماؤں میں خالد مقبول صدیقی،  فاروق ستار،  امین الحق،  مصطفی کمال شامل تھے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق لیگی وفد نے وزیر اعظم کے انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان سے باقاعدہ حمایت مانگ لی، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کا حمایت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا،وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف ہیں ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔