’’اصلاحات نہیں کرنی تو پارلیمنٹ چونا لینے آتے ہو‘‘

’’اصلاحات نہیں کرنی تو پارلیمنٹ چونا لینے آتے ہو‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ(ن) کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ الیکشن کمیشن سے پارلیمانی اصلاحات کا کام لینے کی بات کرتے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو نظام کی بالکل بھی سمجھ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ’’نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی‘‘۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1388755388120637440مزید برآں ایک ٹی وی انٹرویو میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کو کھری کھری سناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے حکومت کو الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے تو فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال نے بنیادی باتوں کا علم نہیں ٗ سیاسی جماعتوں میں تحقیق کا کوئی رواج نہیں ٗ عقل کی بات سمجھنے کی کوئی طریقہ نہیں ٗ انہیں بس یہ پتہ ہے کہ جو بھی حکومت نے کہنا ہے کہ ہم نے اس کی تردید کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اصلاحات کرے تو کیا پارلیمنٹ آپ چونا لینے آئے ہیں ٗ آپ اپنا ٹی اے ڈی اے لینے آئے ہیں ٗ یہ کام پارلیمنٹ کے ہوتے ہیں جو اصلاحات کی طرف لے کر آتے ہیں ٗ سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا نظام ہونا چاہیے انتخابات کا۔

Watch Live Public News