ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق دارخواستیں مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار دورانی کی جانب سے تحریر کیاگیا ہے۔
انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التواء کی درخواست بھی مسترد کردی۔
انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک موخر کی استدعا بھی مسترد کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سےپارٹی آفس سے لے جائے گئےدستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کی ہدایت کی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017ءکی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمہ دادی ہے،شق209تھری کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجراء کے حقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔