ماحولیاتی چیلنجز کے خلاف پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی

ماحولیاتی چیلنجز کے خلاف پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی
پبلک نیوز: وزیراعظم کی ہدایت پر ماحولیاتی چیلنجز کے خلاف پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی، صوبہ بھر میں موجود اینٹوں کے 8 ہزار بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب کے 100 فیصد بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا بڑی کامیابی ہے۔ 2017 سے کوشش جاری تھی لیکن بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پچھلے 6 ماہ کی مسلسل محنت سے یہ ہدف حاصل کیا۔ سموگ کا باعث بننے والے تمام 8 ہزار بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیے گئے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے کاربن 60 فیصد کم اور بھٹہ مالکان کو 30 فیصد زائد بچت ہو گی۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ باقی صوبے بھی پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر سبسڈی فراہم کی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھٹے کا اندرونی نظام تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔