پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،2مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،2مئی2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات کو روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کیساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ باڈرز سیل کیے جائیں گے۔ باڈرز 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کر دیئے جائیں گے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا وزیر اعظم کا بغیر پروٹول دورہ، گاڑی بھی خود چلائی۔اپریل کے دوران پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا ہے کہ میں نے جو وزیر اعظم کے خلاف پہلے ہی ایک نجی چینل پہ انٹرویو دیا تھا وہ سچا ہے اس پہ میں آج بھی قائم ہوں۔وزیراعظم کی ہدایت پر ماحولیاتی چیلنجز کے خلاف پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی، صوبہ بھر میں موجود اینٹوں کے 8 ہزار بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔