کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کتنی ٹیمیں ہوں گی؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کتنی ٹیمیں ہوں گی؟

ویب ڈیسک: آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ کرکٹ ورلڈ 2023 میں ہونے جا رہا ہے جس میں آئی سی سی کی جانب سے ٹیمیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچاس اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کل 14 ٹٰیمیں ممکنہ طور پر حصہ لیں گی۔ غیر ملکی ویب سائٹ نے جب اس حوالے سے رپورٹ جاری کی تو آئی سی سی کے باڈی ممبران نے تصدیق کی۔

خیال رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ (ورلڈ کپ) ہر پانچ برس منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں کل دس ٹیمیں۔

یاد رہے کہ آئندہ تین کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ قبل ازیں 2003 سے لے کر 2011 تک تین مقابلوں میں بھی 14، 14 ٹیمیں ہی حصہ لیا کرتی تھیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔