اسلام آباد ( پبلک نیوز) یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل وزیراعظم کی زیرصدارت وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ وزیرخارجہ، وزیرتجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد پر غور ہو گا۔ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔