پارلیمنٹ اپنے وزیر اعظم کو 'بلی ' نہیں چڑھائے گی، خواجہ آصف

پارلیمنٹ اپنے وزیر اعظم کو 'بلی ' نہیں چڑھائے گی، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے وزیر اعظم کو 'بلی ' نہیں چڑھائے گی، جنگ لڑنی ہے تو پھر جنگ ہوگی ، پارلیمنٹ ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارروائی خفیہ نہیں ہوتی، جو کہتے ہیں براہ راست سنا جاتا ہے، عدالت جتنے دن کی کارروائی مانگتی ہے ان کو ضرور دیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کیا ہمیں سپریم کورٹ کے اجلاس کی کارروائی مل سکتی ہے کہ کس جج نے کیس سننے سے انکار کیا؟ اسپیکرقومی اسمبلی سپریم کورٹ سے ان کے اجلاس کی کارروائی مانگیں۔پنجایتیں لگانا یا ہدایات دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے پہلے اپنی پنچایت لگاکر مسئلہ حل کریں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔دو وزرائے اعظم کو ان کی نمائندگی کے حق سے محروم کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے وزیر اعظم کو 'بلی ' نہیں چڑھائے گی، جنگ لڑنی ہے تو پھر جنگ ہوگی ، پارلیمنٹ ہتھیار نہیں ڈالے گی،پارلیمنٹ کو اپنا دفاع کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔