پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،2 ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،2 ستمبر 2021
وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی مسلسل کام کر رہی ہے اور جن علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے وہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن سے صورتحال بہتر ہو جاتی ہے، اس طرح مجموعی طور پر کورونا کیسز میں کمی کا رجحان ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عالمی وبا کے کیسز بڑھنے کی شرح میں مزید کمی آئی اور یہ شرح سات فیصد سے کم ہو گئی جبکہ کورونا سے مزید 89 افراد انتقال کرگئے۔ سنیئر حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی آخری وصیت اس وقت پوری امت مسلمہ میں گردش کر رہی ہے، بھارتی فوج نے مرحوم کی آخری وصیت پر عمل نہ کرتے ہوئے انہیں منہ اندھیرے، چپ چاپ اپنی مرضی کی جگہ پر دفنا دیا جس سے ان کی وصیت کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اسے انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار ،کہا ان کی زندگی بھر کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے،سید علی گیلانی کا خواب اور مشن حق خود ارادیت کے حصول تک زندہ رہے گا قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کی وفات پر بھی اپنی گھٹیا حرکتوں کو جاری رکھا اور سید علی گیلانی کی وصیت کے برخلاف انہیں حیدر پورہ میں قبر کھو کر آج صبح سویرے زبردستی دفن کر دیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو زبردستی دفن کر کے ظلم و جبر کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، حریت رہنما کی تدفین کے موقع پر سارے علاقے کو سیل کر دیا گیا جہاں پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی تھی اور کوئی قریبی رشتہ دار بھی ان کی تدفین کے موقع پر موجود نہیں تھا۔

Watch Live Public News