فوکل پرسنز فہرست سے ہٹائے جانے پر شیرافضل مروت کا اہم ترین بیان

12:07 AM, 3 Apr, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے خارج کرد دیا اس پر  شیرافضل مروت کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم سے بھی خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

اس پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر شیر افضل مروت نے اہم بیان جاری کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ’میرے اور عمیر نیازی کی جگہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو جیل میٹنگز کے لیے فوکل پرسن بنائے جانے سے متعلق خبروں کے ایک حصے میں پیدا ہونے والا تاثر اذیت ناک ہے اور پارٹی کے اندر تقسیم اور گروہ بندی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یقیناً یہ افواہیں جھوٹی ہیں، مسٹر شبلی اور عمر ایوب خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے نوٹیفائیڈ فوکل پرسنز کو نہیں ہٹایا گیا ہے، خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ یہ جھوٹی خبریں لگا رہے ہیں وہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزیدخبریں