استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی، 29 ہلاک، کلب منیجر گرفتار

night club fire 29 killed
کیپشن: night club fire 29 killed
سورس: google

  ویب ڈیسک : ترکیہ کے شہر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں مرمت کے کام کے دوران آگ لگنے سے کم از کم 29 افراد  جاں بحق ہوگئے ۔  کلب مینیجرز سمیت متعدد افراد  کو حراست میں  لےلیا گیا ہے۔

استنبول کے گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم ایک شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔ نائٹ کلب تزئین و آرائش کے کام کے لیے بند تھا۔ یہ کلب آبنائے باسفورس سے منقسم شہر کے یوروپی حصے کے بیسیکتاس ضلع میں 16 منزلہ رہائشی عمارت کے زیریں منزل اور تہہ خانے میں واقع تھا۔ آگ بجھا دی گئی ہے۔

گورنر نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ا خیال ہے کہ  متاثرین مرمت کے کام میں شامل تھے۔ وزیر انصاف یلماز تنک نے کہا کہ حکام نے پانچ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے، جن میں کلب کا منیجر اور تزئین و آرائش کے کام کا انچارج بھی شامل ہے۔

Watch Live Public News