ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی،جس کا مقصد انہیں الرٹ کرنا تھا، حملہ آورکی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈیو کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا تھا۔

حکام  نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملہ آور نے ٹرمپ کی پیشی کی تاریخوں اور نیشنل کانفرنس کی معلومات بھی حاصل کر رکھی تھی۔

دوسری جانب ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کمبرلی چیٹل ایوان نمائندگان کے سامنے پیش ہونے پر آمادہ ہو گئیں ۔ 

ڈائریکٹر سیکرٹ سروس 22 جولائی کو امریکی ہاؤس کمیٹی کے سامنے گواہی دیں گی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

Watch Live Public News