ویب ڈیسک: شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے گروپ کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ون ویلنگ کرنے والے گروپ کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا ملزمان کی ہوائی اور ون ویلنگ کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والا اور ویلنگ کرنے والا مرکزی ملزم کامران بھی گرفتار ہے۔ تاہم دیگر گروپ میں شامل ملزمان کی تلاش جاری ہے۔