ویب ڈیسک: حیات آباد میں ٹیکسی ڈرائیور کا دنبےچوری کرنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور نےگاڑی میں دو دنبے ڈال کرچوری کیے۔ فوٹیج میں پیلی ٹیکسی ڈرائیور دنبے چراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گھر کے باہر کھڑے دو دنبے گاڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دنبےچوری کرنےکےبعد ڈرائیور گاڑی پر آسانی سے فرار ہو جاتا ہے۔
واقعے پر پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کررہےہیں۔ شکایت کنندہ تک پہنچنےکی کوشش کررہے ہیں۔