بھارت:انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کااپوزیشن کےخلاف کریک ڈاؤن

کیپشن: بھارت:انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کااپوزیشن کےخلاف کریک ڈاؤن

پبلک نیوز: بھارت میں انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کا اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن،اپریل 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے لئے انتہاء پسند جماعت بی جے پی نے ہر حد پار کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اقتدار کے حصول کے لئے سیاسی اقدار کی پامالی کرتے ہوئے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کی دیگر قیادت بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگئی، مودی سرکار نے انتخابات میں کامیابی کے لئے اپنے مخالفین کے خلاف محاذ کھولنے کی بھرپور تیاری کر لی۔

 دہلی کی وزیر تعلیم اتیشی مارلینا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے انہیں دھمکایا جارہا ہے،تنبیہ کی جا ر ہی ہے کہ  یا تو ان کی پارٹی میں شامل ہو جاؤ یا جیل جانے کے لئے تیار ہو جاؤ،اگر سیاسی کیرئیر بچانا ہے تو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی،بی جے پی لوک سبھا انتخابات سے قبل مزید چار عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جن میں سوربھ بھر دواج، راگھو چڈھا، درگیش پاٹھک اور میں شامل ہوں۔

کانگرس پارٹی کے بعد عام آدمی پارٹی مودی سرکار کی جیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،کانگرس پارٹی کو راستے سے ہٹانے کے لئے مودی سرکار کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ساڑھے تین ہزار کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News