نیویارک: پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری

نیویارک: پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری
کیپشن: New York: The latest video of the stadium hosting the India-Pakistan match has been released

پبلک نیوز: (شکیل خان) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلہ میں نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے  قریب ہیں۔ جس میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہوسپیٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں انڈیا کے تمام گروپ میچز ہوں گے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہوگا۔ 

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تعمیراتی کام پلان کے مطابق چل رہا ہے۔ نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم متاثر کن ہے۔ ایکشن میں دو ماہ سے بھی کم وقت ہے۔ فینز اب بھی ورلڈ کپ کے میچز کی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ 

جمعرات کو ہر میچ کے محدود ٹکٹس مزید جاری کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔