عمران خان ، شاہ محمود کیخلاف 9 مئی کو اٹک میں درج مقدمہ کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری

عمران خان ، شاہ محمود کیخلاف 9 مئی کو اٹک میں درج مقدمہ کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک ) دانش منیر :   عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو اٹک میں درج مقدمہ کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 250/23 میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل میں سماعت کریں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے دہشتگردی کے واقعات پر ضلع اٹک کے تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی جج نے کیس کی اٹک جیل میں سماعت سے انکار کر دیا تھا۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب اور متعلقہ جج کے کہنے پر کیس سماعت اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل رواپنڈ ی کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
محکمہ داخلہ نے  کیس کی سماعت اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل رواپنڈ ی میں کرنے کی منظور ی کا باضابط نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی کابینہ نے اپنے تیسرے اجلاس میں جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

سیکرٹریٹ رپورٹر