ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے والے عادل خان درانی کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کرنا اور بگ باس میں شامل ہونا چاہتے تھے۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران عادل درانی نے خود کو راکھی کا صرف بوائے فرینڈ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم راکھی کا بوائے فرینڈ بن کر کرنے رکھنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ عادل اور راکھی کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی، دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرکے راہیں بھی جدا کرلی تھیں،6 فروری 2023 کو راکھی ساونت نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ گزشتہ سال بگ باس مراٹھی میں تھیں تو عادل درانی نے ان کے فنڈز کا غلط استعمال کیا تھا اور اداکارہ نے عادل درانی کو اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کرنے کا بھی کہا جو کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد 29 جنوری کو انتقال کر گئی تھیں۔
راکھی ساونت نے الزام لگایا تھا کہ ان کی والدہ کی موت کا ذمہ دار عادل درانی ہے کیونکہ عادل نے سرجری کے لیے وقت پر پیسے ادا نہیں کیے تھے۔
سابق شوہر پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عادل خان درانی نے ان کی نازیبا اور عریاں ویڈیوز لاکھوں روپے میں دبئی میں فروخت کی ہیں۔