پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،03 اگست ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،03 اگست ، 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 19 ریکارڈ،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 نئے کیس رپورٹ،مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی، 75 ہزار 373 مریض زیرعلاج، 3 ہزار 398 کی حالت تشویشناک ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز ، پابندیاں برقرار،غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پربازپرس،ایکسپو سنٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا رش ،بغیر شناختی کارڈ دیگر دستاویز کی بنیاد پر بھی ویکسی نیشن کا آغاز،ذرائع کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد کمی سے 20 اعشاریہ ایک پر آگئی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ،،لاہور ،راولپنڈی،ملتان اور فیصل آباد میں آج سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن کا نفاذ،تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 8 بجے تک ہوں گے،ویکسی نیشن سنٹرز،طبی مراکز،دودھ ،دہی،سبزی ،پھل اور گوشت کی دکانیں، پٹرول پمپ پابندی سے مستثنیٰ،آوٹ ڈور ڈائننگ کی ایس او پیز کےتحت رات 10 بجے تک اجازت ، 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کوروناکی چوتھی لہر،حکومت کاہفتےمیں دودن مارکیٹیں بندرکھنےکافیصلہ،بازار اور کاروباری مراکز آج سے رات 8 بجےبند ہوں گے،سربراہ این سی اواسدعمرکی میڈیابریفنگ،پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں اور دفاتر میں ملازمین کی تعداد بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ،کہا احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے اثرات ، سندھ پولیس ہیڈکوارٹرز میں بغیر ویکسی نیشن آمد پر پابندی عائد ، اطلاق مہمانوں کے ساتھ پولیس ملازمین پر بھی ہوگا، پبلک نیوز نے حکم نامے کی کاپی حاصل کرلی ،سنٹرل پولیس آفس میں صرف ضروری ملازمین کوبلانے اور دفاتر میں حاضری 50 فیصد تک رکھنے کی ہدایت