’کھیل چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں‘

’کھیل چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں‘
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کھیل چیلنجز سےنمٹنےکا حوصلہ پیدا کرتےہیں۔ اس سے لیڈر شپ کی صلاحیتیں بھی بڑھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہا انھوں نے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ویمن لیگ ٹورنمٹ کے فائنل میچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کےآخر میں صدرمملکت نےکرکٹ ٹیم میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سونا اگلنے والی سرزمین ہے اور لوگ محنتی ہیں یہاں زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ قلت آب کا سدباب بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔ علاوہ ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، صوبے میں سیاحت کے فروغ اور خطے میں رونما ہونیوالی معاشی و سیاسی تبدیلیوں کے علاوہ دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔