شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب 

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب 
کیپشن: Syeda Shehla Raza Zaidi
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کاغیر معمولی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے۔