انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 38 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 38 پیسے سستا
انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر آج کے روز امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر مسلسل نیچے رہا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی واقع ہوئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 227 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر گر گیا، ایک دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240.50 روپے سے گھٹ کر 226 روپے کا ہوگیا . ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے فروخت کرنے لگے ہیں، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ پر بھی اثرات دیکھے جارہے ہیں. انٹربینک میں چند روز سے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہو کر 238 روپے 38 پیسے تک رہا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ انٹربینک میں جاری تھا اور 1 ڈالر کی قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔