ڈرائیونگ لائسنس تاخیر سے رینیو کرانے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا؟ جانئے

ڈرائیونگ لائسنس تاخیر سے رینیو کرانے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا؟ جانئے
کیپشن: driving license pakistan punjab
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ڈرائیونگ لائسنس رینول پر بھاری جرمانے،لائسنس تاخیر سے رینیو کرانے پر جرمانہ 375 سے بڑھا کر 2ہزار کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری لائسنس رینیوکروانے سے گھبرانےلگے،جرمانوں میں اضافےکےبعد لائسنس رینول کا رججان کم ہوگیا،لائسنس تاخیر سے رینیو کرانے پر جرمانہ 375 سے بڑھا کر 2ہزار کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ ندا چودھری کی پرفارمنس کے دوران ناخوشگوارواقعہ،ویڈیوسامنے آگئی

متعلقہ حکام کا کہناتھا کہ جرمانے میں اضافے سے شہری لائسنس رینیو کرانے سے کترانے لگے،جرمانوں کی وصولی نئے ریٹس پر کی جائے یا پرانے ، تجاویز مانگ لی گئیں، ٹریفک ہیڈ کوارٹر نےلیگل ڈیپارٹمنٹ سے تجاویزمانگ لیں۔
جنوری سے اطلاق کے بعد گزشتہ سالوں کا جرمانہ بھی 2ہزار وصول کیا جانے لگا،گزشتہ سالوں کے جرمانوں کی وصولی پر رائے کے لئےسمری بھجوا دی گئی۔

پولیس حکام کا کہناتھا شہریوں کو رینیول کےلئے بھاری رقوم ادا کرنا پڑ رہی ہیں،لیگل ڈیپارٹمنٹ کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانوں کا اطلاق کیا جائےگا۔

Watch Live Public News