ہوشیار۔۔خبردار۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر40ہزار500 روپےجرمانہ عائد

ہوشیار۔۔خبردار۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر40ہزار500 روپےجرمانہ عائد
کیپشن: ہوشیار۔۔خبردار۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر40ہزار500 روپےجرمانہ عائد

ویب ڈیسک: سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا ٹریفک قوانین شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کار سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنا مہنگا پڑگیا، بار بار ٹریفک سگنل اور لین لائن کی خلاف وزری پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کار سوار نے 91 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں جن میں 77 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 14 دفعہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، کار ڈرائیور نے فوری موقع پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ ادا کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چالان کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے 12 ای چالان ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔شہری محفوظ سفر کےلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

Watch Live Public News