ویب ڈیسک: سیاستدانوں نے تھانے میں جھگڑے کے دوران گولی چلا دی ۔ 2زخمی ۔ پولیس مقدمہ درج نہ کرسکی ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے شیو سینا کے ایکناتھ شندے دھڑے کے ایک رہنما پر فائر کھول دیا۔ یہ واقعہ ہل لائن پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کی موجودگی میں رونما ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، ایک زمین کے تنازعہ کی بنا پر یہ جھگڑا شروع ہوا تھا، جس کے حوالے سے پولیس نے دونوں فریقین کو مذاکرات کے لئے بلایا تھا۔ تاہم، بات چیت کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی اور گنپت گائیکواڑ نے فائرنگ کر دی۔
گولی باری کے دوران مہیش گائیکواڑ کے علاوہ ایک دیگر فرد بھی زخمی ہو گیا، دونوں کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی کے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں گنپت گائیکواڑ نے وضاحت کی کہ انہوں نے خود حفاظتی اختیار کے تحت گولی چلائی کیونکہ مہیش گائیکواڑ کے ساتھی ان کے بیٹے کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے تھے۔
This is not a scene from the Movie Gangs of Wasseypur. But a CCTV footage from Ulhasnagar Police station (Maharashtra ) where BJP MLA Ganpati Gaikwad can be seen firing at Shivsena leader Mahesh Gaikwad and others. pic.twitter.com/TfU7xlLSmO
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) February 3, 2024
ڈی سی پی سدھاکر پاٹھارے نے کہا، ’’ہل لائن تھانے میں شیو سینا کے مہیش گائیکواڑ اور بی جے پی ایم ایل اے گنپت گایکواڑ کے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، اسی وجہ سے وہ شکایت درج کرانے آئے تھے۔ دونوں کے درمیان کچھ باتوں پر بحث چل رہی تھی۔ اسی لمحے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے شیوسینا کے مہیش گائیکواڑ اور ان کے ساتھیوں پر گولی چلا دی۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔