بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا امام مسجد پر تشدد، ویڈیو وائرل

imam mssjid tortured
کیپشن: imam mssjid tortured
سورس: google

 ویب ڈیسک  بھارت میں امام مسجد پر تشدد، پولیس نے امام کو ہی گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک ہندو انتہا پسند ہجوم نے امام مسجد کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا۔

   رپورٹ کے مطابق امام مسجد مولاا اصغر علی اپنے گاؤں سنودھا سے قصبے تلدا نیورا کے مدرسے میں پڑھانے کے لئے گئے تھے ۔ دو سال سے وہاں مدرس کے فرائض سرانجام دے  رہے تھے۔

  مولانا علی اصغرکے مطابق وہ کھانا کھانے  لگے تھے کہ درجنوں افراد پہنچ گئے اور انہیں تھانے لے جانے پر اصرار کیا ۔

مولانا کے انکار پر ان افراد  نے انہیں تشدد کانشانہ بنایا اور اپنی جیپ کے آگے باندھ  کر تلدا نیورا پولیس اسٹیشن لے گئے  جہاں تھانے کے باہر انہیں پھر بیلٹوں اور جوتوں سے مارا گیا ۔

 یہ افراد نعرے لگا رہے تھے کہ ہندوستان میں  رہنا ہوگا تو جے  شری رام کہنا ہوگا۔

پولیس اسٹیشن کے باہر موجود پولیس اہلکار تماشا دیکھتے  رہے ۔ جب انہیں پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا تو پتہ چلا مولاناعلی اصغر کے خلاف مقدمہ درج ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News