محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے 2018ء میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، اس وقت صرف محدود اوور کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1477868707002994692?s=20 کرکٹر محمد حفیظ نے 392 انٹرنیشنل میچوں میں 12789 رنز بنائے اور 253 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لئے آئی سی سی ورلڈ کپ اور چھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’آج میں اطمینان اور فخر کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ میں نے اس سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کی اور عزت کمائی جس کا میں نے پہلے تصور کیا تھا۔ اس کے لئے میں اپنے تمام ساتھی کرکٹرز، کپتانوں، معاون عملے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کیریئر کے دوران میری مدد کی۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں اور انہیں اٹھارہ سال تک پاکستان کے نشان کے ساتھ قومی کٹ پہننے پر فخر ہے۔ میرا ملک اور میری ٹیم ہمیشہ میرے لئے سب سے آگے رہی اور اس لئے جب بھی میں میدان میں اترا، میں نے سخت محنت کی اور ان کا پروفائل اور امیج بلند کرنے کی کوشش کی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے محمد حفیظ کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں اچھی طرح سے ایڈجسٹ ہوئے۔ ان کا کھیل وقت کے ساتھ بہتر ہوا اور وہ مختلف فارمیٹس میں کافی ذہانت سے ایڈجسٹ ہوئے۔

Watch Live Public News