لاہور: (ویب ڈیسک) آج کے دور میں تقریباً ہر کوئی سمارٹ فون استعمال کر رہا ہے لیکن اصلی چارجر کے بغیر ان کی افادیت نہیں۔ آئیے آپ کو اصل اور نقل چارجر کی پہچان بتاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں چارجر خریدتے وقت آپ کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کئی بار دکاندار آپ کو اصلی کہہ کر ڈپلیکیٹ چارجر پکڑا سکتا ہے۔ آئیے ان چیزوں کے بارے میں بتائیں جن کے ذریعے ہم اصلی اور نقلی چارجر میں فرق کر سکیں گے۔ اگر آپ اپنے سمارٹ فون کے لیے برانڈڈ چارجر خریدنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے چارجر کو ٹھیک سے چیک کریں۔ چارجر پر برانڈ کا نام لکھا ہونا ضروری ہے تاہم اگر یہ چارجر جعلی ہے تو برانڈ کے نام کے فونٹ سائز یا فونٹ کے انداز میں کچھ عجیب ہوگا جسے غور سے دیکھنے سے پکڑا جا سکتا ہے۔ چارجر خریدتے وقت برانڈ کے نام کے ساتھ ساتھ چارجر کے معیار کا بھی خاص خیال رکھیں۔ آپ جو چارجر خریدنے جا رہے ہیں، اگر اس کا پلاسٹک خراب معیار کا ہے یا اس کی تار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بہت جلد ٹوٹ سکتا ہے، تو ایسے چارجر کو خریدنے سے گریز کریں۔ اسے دیکھنے کے بعد ہی آپ سمجھ جائیںیں گے کہ یہ ڈپلیکیٹ ہے۔ نیا چارجر خریدتے وقت ایک چیز جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہیے وہ ہے پرانا چارجر اپنے ساتھ رکھنا۔ یہ بہت ضروری ہے کہ چارجر خریدتے وقت آپ اپنا پرانا چارجر ساتھ لے جائیں۔ اس طرح آپ نئے چارجر کا اس کے ساتھ موازنہ کر سکیں گے، اور دیکھیں گے کہ کیا ڈیزائن میں انیس بیس کا کوئی فرق ہے۔ اگر آپ گاڑی خریدنے جاتے ہیں تو اس سے پہلے اس کی ٹیسٹ ڈرائیو ضرور کرتے ہیں، پھر چارجر کے ساتھ کیوں نہیں؟۔ یہ بہت ضروری ہے کہ خریدنے سے پہلے، دکان پر ہی فون کو چارج کرنے کی کوشش کریں اور اسے کچھ وقت دیں۔ اس طرح اگر کوئی مسئلہ ہو تو آپ اسے دکان پر ہی ٹھیک کروا سکتے ہیں یا پھر اس کی جگہ دوسرا حاصل کر سکتے ہیں۔