دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

ویب ڈیسک: جاپانی خاتون کین تاناکا دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں، انہوں نے دنیا کی سب سے طویل عمر زندہ خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے. مذکورہ خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ہے. آپ کو بتاتے چلیں کہ 2 جنوری کو کین تناکا نے اپنی 119ویں سالگرہ منائی۔

رپورٹ کے مطابق، کین تناکا جاپانی جزیرے فوکوکا پریفیکچر میں ایک نرسنگ ہوم میں مقیم ہی.انکے اہل خانہ کے مطابق اگلے سال ان کی 120ویں سالگرہ ہے. کین تاناکا کینسر جیسی خطرناک بیماری میں بھی مبتلا رہی ہیں . تاناکا کے مطابق ان کی لمبی عمر کا راز ان کی اچھی کھانے کی عادات ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان کے چیو میاکو کے نام تھا جو 117 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ جاپان کے زیادہ تر لوگ 100 سال سے زیادہ جیتے ہیں اور جاپانی دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم بیمار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے زیادہ عمر پانے والوں میں بھی زیادہ تر افراد کا تعلق جاپان سے ہے. صحت مند طرز زندگی اور کم عمری سے کھیلوں میں سرگرم رہنا ان کی لمبی عمر کا راز ہے۔

Watch Live Public News