ایکسپو سنٹر: ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئےرشوت لینے کا انکشاف

ایکسپو سنٹر: ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئےرشوت لینے کا انکشاف
لاہور: (پبلک نیوز) ایکسپو سنٹر میں اوورسیز پاکستانیوں سے ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئے 4 ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سنٹر میں ایسٹر زینیکا ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو فروخت کی گئی . معاملہ سامنے آنے کے بعد ایکسپو سنٹر میں تعینات 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ محکمے نے نااہلی چھپانے کیلئے ایف آئی آر سے ویکسن لگانے کا معاملہ گول کر دیا. واضح رہے کہ ایکسپو سنٹر میں گزشتہ چند روز کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔