لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خدمات کے حصول کیلئے موبائل اراضی ریکاڑڈ سنٹر بہالپور کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق میاں بلیغ الرحمن گورنر پنجاب نے مورخہ 3جولائی 2023بروز پیر کو خدمات کے حصول کے لیے موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر بہاولپور کا دورہ کیا اور موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر سے فر دکی خدمات حاصل کیں۔ خدمات کی فراہمی پر انہوں نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے تمام عوامی خدمات کے اقدامات خصوصاًموبائل اراضی ریکارڈ سنٹر سے خدمات کی فراہمی کو سراہا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کے جدید کمپوٹرائزڈ نظام کے تحت ناصرف دھوکہ دہی اور فراڈ کا بھی خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ بلکہ وہ کام جو پہلے کئی کئی مہینوں میں نہیں ہوتا تھا اب وہ چند منٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔مزید کہا امید ہے کہ پلرا جدید ٹیکنالوجی کی مد دسے عوام کے لیے سسٹم کو مزید سہل بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔