پی ایل آر اے کے زیر اہتمام اراضی ریکارڈز سنٹر سٹاف کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پی ایل آر اے کے زیر اہتمام اراضی ریکارڈز سنٹر سٹاف کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام اراضی ریکارڈز سنٹر سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عملہ فیلڈ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب کی تمام ڈویژن میں مرحلہ وار ورکشاپ کا آغاز لاہور سے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ باقی ڈویژن میں بھی ٹریننگ ورکشاپس کے ذریعے مرحلہ وار تربیت مکمل کی جائیں گی۔ جن میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ا س ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے فنانس، آئی ٹی، آپریشنز،ہیومن ریسورس اور آڈٹ کے افسران نے ورکشاپ میں تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ ورکشاپ ریونیو کے مختلف حصوں جن میں ویلوایشن ٹیبل کے مطابق فیس کی پڑتال، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ریکارڈ اور نام کی درستگی،فرد کا طریقہ، لینڈ ریونیو ایکٹ کے مطابق وراثتی انتقال کا عمل درآمد، ای رجسٹری (خودکارطریقہ) اور پرانی رجسٹریوں کے انتقال کا طریقہ کار، لینڈریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ملکیت /خسرہ بلاک کرنا، ٹرانزیکشنل فرد کینسل کرنا، گورنمنٹ لینڈ بلاک کرنے کے طریقہ کار،خانہ کاشت کے انتقالات،حکم امتناعی، منسوخی حکم امتناعی کا عمل، کورٹ آڈر کا عمل درآمد، سنٹر کی ماہانا اخراجات کی رپورٹ، ایف بی آر فیس کی پڑتال جیسے ریونیو امور سے متعلق تمام مروجہ اور تجدیدی مراحل پر تربیت دی گئی۔ سائرہ عمر نے کہا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی خدمات کی شفاف اور بروقت فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔