سابق فاسٹ بولر سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کریں گے

سابق فاسٹ بولر سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کریں گے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہنے اپنی تصاویریں شیر کیں اور کہا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔‘ سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’میں مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب بھی کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔‘ شعیب اختر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے ممنون ہیں۔ یاد رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا، جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔