پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،4جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،4جون 2021
پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومتی بجٹ کے مقابلہ میں اپنا بجٹ لانے کا اعلان کر دیا ہے. ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اس حوالے سے باقاعدہ فیصلہ سنا دیا. ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی بد ترین ہے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے.سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چئیر پرسن کے انتخاب کے لیے خصوصی اجلاس سینیٹ کی کمیٹیوں کے چئیرپرسن کے انتخاب کے لیے سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ آج مزید14 کمیٹیوں کے چئیرپرسن کا انتخاب کیا گیا۔پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا۔بےیقینی کے بادل چھٹ گئے، پی ایس ایل سیزن 6کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، میچز 9 جون سے شروع ہوں گے، فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم کی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، 7ملزمان گرفتار کر لیے۔ دس رکنی گینگ جعلی پیر خانہ بنا کر آن لائن استخارہ کے نام پر شہریوں سے فراڈ کر رہا تھا۔ آن لائن جعلی پیر خانے سے اوورسیز پاکستانی خاتون سے 78 لاکھ کا فراڈ کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان کا بلین ٹری منصوبہ کی ناکامی کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔ منصوبہ کو ناکام بنانے والوں میں مرکزی کردار محکمہ جنگلات کا ہے۔ علی پور جنگلات کی ٹوٹل اراضی 29 ہزار چار سو ایکڑ پر محیط ہے۔ شجر کاری مہم کے لیے مڈوالہ نرسری میں ساڑھے سات لاکھ پودوں کی نرسری کامیاب نہ ہو سکی۔ چھ لاکھ پودے ڈیڈ ہو گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔