ویب ڈیسک: ملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحیٰ 17 جون (بروز پیر) کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی، 7 جون غروب آفتاب کے وقت عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا، مطلع صاف ہوا تو چاند کی رویت بآسانی ممکن ہے۔